اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مالی شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے فروغ میں آڈیٹر جنرل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل کا آئینی کردار ملکی مالی نظم و ضبط کو مستحکم کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، آڈیٹر جنرل کے ادارے کا مالی وسائل کے مؤثر استعمال اور نظام کی بہتری میں اہم کردار ہے۔