کراچی( افضل ندیم ڈوگر) فنی خرابی پر تربت کی پرواز واپس کراچی اتار لی گئی جبکہ 4پوازیں منسوخ کی گئیں اور58میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 501میں روانگی کے فوری بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ جس پر اے ٹی آر طیارے کو واپس کراچی اتار لیا گیا۔ تربت کی دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ بعد ازاں فنی خرابی دور کرکے اس طیارے سے کراچی سکھر کی پروازیں اپریٹ کی گئیں۔