کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں روبوٹک کولوریکٹل سرجریز کا سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں 1000کامیاب روبوٹک کولوریکٹل سرجریز مکمل کی جا چکی ہیں۔ اس موقع پر جے پی ایم سی کے زیرِ اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ماہرینِ طب، سرجنز، اور میڈیکل طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی عالمی شہرت یافتہ روبوٹک کولوریکٹل سرجن ڈاکٹر امجد پرویز چیمہ تھے۔