کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈسٹرکٹ اینول ڈویلپمنٹ پروگرام (ڈسٹرکٹ اےڈی پی) فنڈ کی رواں مالی سال کے ساڑھے تین ماہ گزرنے کے باوجود پہلی قسط جاری نہ ہو سکی جس کے باعث بعض ترقیاتی اسکیموں پر کام رک گئے ہیں واضح رہے دو دو کروڑ روپے تک کی پانچ سو سےزائد سڑکوں کی تعمیرو مرمت، پارکس کی بحالی،کھیلوں کے میدان اور دیگر انفرا اسٹرکچر کی چھوٹی اسکیموں پر کے ایم سی کے زیر اہتمام کام جاری ہےلیکن فنڈز بروقت ریلیز نہ ہونے پر کچھ منصوبوں کو بریک لگ گئی ہےیہ فنڈ حکومت سندھ کے ایم سی کو ایک سال کے دوران چار قسطوں میں جاری کرتی ہےذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے متعلقہ افسران کی جانب سے سست روی کے باعث ایسا ہو رہا ہے اور وہ اب تک حکومت سندھ سےفنڈ ز بروقت لانے میں ناکام ہیں جبکہ کراچی میں پروونشل اے ڈی پی منصوبوں کےرواں سال فنڈ کی دو قسطیں جاری ہو چکی ہیں کراچی کنسٹرکڑز ایسو سی ایشن کے چیئرمین نعیم کاظمی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے فنڈ فوری جاری کئے جائیںکنٹرکٹرز پریشان ہیں کیونکہ فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے کام رکے ہوئے ہیں۔