واشنگٹن(نیوز ڈیسک)حماس نے خود ہتھیار نہ ڈالے تو ہم طاقت کے ذریعے غیرمسلح کردیں گے؛ ٹرمپ،حماس نے اب تک تمام مردہ یرغمالیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کی ہیں؛ امریکی صدر،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دے اور معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے۔ ہتھیاروں کا معاملہ محدود وقت میں حل ہوجانا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول یہ پیغام ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے مصر میں ہونے والی ملاقات میں حماس کے نمائندے خلیل الحیا تک بھی پہنچایا۔