• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن شروع؛ فیک نیوز نیٹ ورکس کی فہرست تیار

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیک نیوز نیٹ ورکس ، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی،ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں،ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری، سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کے سلسلہ کا بھی آغازکر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سے فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے سوشل میڈیا پر بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیر غور ہے ۔
اہم خبریں سے مزید