لاہور(آئی این پی )لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ایئر کوالٹی انڈیکس211تک جا پہنچا، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا،مریم اورنگزیب،پنجاب کے کئی شہر سموگ کی لپیٹ میں، ماہرین کی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) اورسموگ و موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام کے تحت حاصل ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 211 ریکارڈ کیا گیا ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی غیر صحت مندہوتا ہے۔آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور بدھ کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔