• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا خوف زدہ، AI نے مطالعے و تحقیق کی صلاحیت کم کر دی، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) طلبا خوف زدہ، ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا کہAI نے مطالعے اور تحقیق کی صلاحیت کم کر دی، 80فیصد طلبا باقاعدگی سے AI استعمال کرتے ہیں ، 62فیصد نے کہا اس نے سیکھنے کی مہارتوں پر منفی اثر ڈالا ہے ۔ چار میں سے ایک طالب علم کا ماننا ہے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جواب بہت آسان ، یعنی طلبا کو خود کرنے کا چیلنج کم ہو گیا۔ تخلیقی سوچ اور سوال کرنیکی صلاحیت میں کمی آگئی،طلبا فکر مند ہیں کہ بعض ساتھی AI کو چھپا کر استعمال کرتے ہیں۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کی تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ 13تا 18سال کے طلبا میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال نے ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں اثر ڈالا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف 2فیصد طلبا نے کہا کہ وہ AI بلکل استعمال نہیں کرتے، جبکہ 80فیصد نے بتایا کہ وہ AI کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ۔ اگرچہ وہ اس ٹیکنالوجی کو تسلیم کرتے ہیں، 62 فیصد نے یہ کہا کہ AI نے ان کی سیکھنے کی مہارتوں اور تخلیقی سوچ کو متاثر کیا ہے ۔ چار میں سے ایک طالب علم نے دعویٰ کیا کہ AI جواب تلاش کرنا “بہت آسان” بنا دیتی ہے، یعنی طلبا کو خود کرنے کا چیلنج کم ہو گیا ہے ۔ مزید براں تقریباً 12 فیصد نے کہا کہ AI نے ان کی تخلیقی سوچ کو محدود کیا، اور دیگر نے بتایا کہ وہ سوال حل کرنے یا تخلیقی انداز سے لکھنے سے کم رجوع کرنے لگے ہیں ۔ طلبا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ بعض ساتھی AI کو چھپا کر استعمال کرتے ہیںاور بیشتر نے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ اساتذہ انہیں AI کے مناسب استعمال اور نتائج کی جانچ کے لیے رہنمائی دیں ۔
اہم خبریں سے مزید