پبی ،نوشہرہ(نما ئندگان جنگ ) نظام پور کاہی میں پو لیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقصود ولد عمر ساکن خو یشگی شہید ۔ پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اس کو نشانہ بنایا گیا شہید اہلکار کی عمر 35سال تھی،مقصود پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان فرار،دیگر پو لیو ٹیم اہلکار محفوظ رہے، شہید کی نمازجنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کی گئی، فائرنگ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو DHQ ہسپتال منتقل کیافائرنگ کرنے والے نا معلوم ملزمان فرار موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو ئے ۔