اسلام آباد( نیو زرپورٹر)ایکنک نے 380 ارب روپے سے زائد مالیت کے 12ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ نائب وزیراعظم کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں زراعت، تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی استحکام کے شعبوں کے حوالے سے 380ارب روپے سے زائد مالیت کے 12 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔