اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی اے ڈی خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ استعفیٰ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نبیل احمد اعوان اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار سیف انجم کے نام ارسال کیا گیا ۔ استعفے کے متن میں اللہ دینو خواجہ نے موقف اختیار کیا کہ بطور چیئرمین ای پی زیڈ اے خدمات انجام دینے کا موقع دینے پر شکر گزار ہوں، ذاتی او رپیشہ ورانہ وجوہات کی بناء پر عہدے سے سبکدوش ہو رہا ہوں۔