پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف کی رٹ پٹیشن خارج کرتے ہوئے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو درست قراردیا ہے ۔سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ آئینی عہدے کے استعفی کی منظوری کا کوئی تصور نہیں ، استعفیٰ د یتے ہی استعفی تصور ہوتا ہے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے جے یو آئی کے رہنما لطف الرحمان کی رٹ پٹیشن پر سماعت کی ۔فاضل جسٹس نے کہاکہ جب کوئی استعفی دیتا ہے اور وہ خود اس کو چیلنج کرے، تو پھر یہ سوال آتا ہے،آپ کا جو سوال ہے وہ یہ ہے کہ استعفی ابھی منظور نہیں ہوا چیف منسٹر کا آفس خالی نہیں تھا اور دوسرے وزیراعلی کا انتخاب ہوا، دوران سماعت پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکر م راجہ،درخواست گزار کے وکیل اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی پیش ہوئے۔