اسلام آباد (عاطف شیرازی) ایل این جی کی قیمتوں میں دو فیصد تک کامزیداضافہ کردیا گیا،اوگرا نےاکتوبرکے لیےایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 22ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ۔