اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ،اب انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر تھی تاہم اس میں پہلی مرتبہ 15اکتوبر تک اور پھر اب دوسری مرتبہ 31اکتوبرتک اضافہ کردیاگیا۔