• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، سینئر جوائنٹ سیکریٹری ندیم احمد ملک او ایس ڈی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سینئر جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسرندیم احمد ملک او ایس ڈی بنا دیئے گئے ہیں۔محمد ظفر جمال خٹک چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اوورسیز پاکستانیز،ماجد سعید رانجھا  فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اسٹیبلشمنٹ تعینات، شینا علی منصور کی فنا نشل ایڈٖوائزر ملٹری  تعیناتی میں دو سال  توسیع، محمد عدنان نذیر کی خدمات پلاننگ ڈویژن کو واپس، سیکرٹری واپڈا فخر زمان علی چیمہ  کی خدمات آڈیٹر جنرل آفس کو واپس،محمد ارشد رانا جنرل منیجر ایڈمن واپڈا تعینات، چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر محمد ظفر جمال خٹک کو تبدیل کر کے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اوورسیز پاکستانیز ڈویژن تعینات کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید