• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی سندھ کو ایکوا کلچر مرکز میں تبدیل کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ نے سندھ کو برآمدی بنیادوں پر استوار ایکوا کلچر مرکز میں تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 48ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ساحلی پٹی کے ساتھ ایک ماڈل ایکوا کلچر پارک کے قیام اور نبیسروجیہر واٹر سپلائی منصوبے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے سندھ کو برآمدی بنیادوں پر استوار ایکوا کلچر مرکز میں تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2022 میں عالمی سطح پر ایکوا کلچر کی پیداوار 223 ملین ٹن تک پہنچ گئی جبکہ 2030 تک پاکستان میں مچھلی کی طلب تین گنا بڑھنے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید