• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن، سیکڑوں گرفتار

لاہور،مریدکے(نمائندہ جنگ)پنجاب بھر میں مذہبی جماعت ٹی ایل پی کیخلاف کریک ڈاؤن، سیکڑوں گرفتار۔ سعد رضوی و اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ،منی لانڈرنگ کی  تحقیقات شروع، مریدکے میں سرچ آپریشن،500سے زائد افراد کی بائیو میٹرک، چالیس سے زائد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل،ٹی ایل پی سربرا سعد رضوی اور انس رضوی سمیت دیگر قیادت کی مریدکے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مریدکے شہر اور مختلف دیہات و مدارس میں سرچ آپریشن 500سے زائد افراد کی بائیو میٹرک کی گئی چالیس سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ٹی ایل پی کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر میاں نعمان خالد اور دیگر قیادت سمیت تین ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف تھانہ سٹی مریدکے میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شہزاد جھمٹ کو قتل کرنے کا دہشت گردی سمیت دیگر 35 دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج اور علامہ سعد رضوی کی مریدکے میں موجودگی کی اطلاعات کے بعد بارہ اضلاع کی پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والےاداروں کی مدد سے شہر اور ارد گرد کے پچیس دیہات گھر گھر تلاشی لی مدارس چیک کئے۔ اعلیٰ پولیس آفیسر کا کہنا ہے مشکوک پکڑے گئے افراد میں جو بے گناہ ہونگے انکو چھوڑ دیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید