• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، 124 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے کسٹمز کے 19 افسران کی نامزدگی

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)وفاقی بورڈ آف ریونیو نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور میں منعقد ہونیوالے124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے لیے پاکستان کسٹمز سروس کے بی ایس 20 یا مساوی گریڈ کے افسران سے تحریری رضامندی طلب کر لی ہے، جو 5جنوری 2026سے 8مئی 2026تک جاری رہے گا۔ ایف بی آر کے مراسلے کے مطابق تمام نامزد افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت یا عدم دستیابی کے بارے میں 24 اکتوبر 2025 تک تحریری طور پر آگاہ کریں، بصورت دیگر یہ تصور کیا جائے گا کہ وہ کورس میں شرکت کے لیے دستیاب اور تیار ہیں۔ اس مقصد کے لیے جو افسران نامزد کیے گئے ہیں ان میں محمد ثاقف سعید چیف ایڈمن پول ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، حسن ساقب شیخ چیف کلیکٹر آف کسٹمز ایئرپورٹس اسلام آباد، عظمت طاہرہ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف پی سی اے سینٹرل لاہور، باسط مقصود عباسی چیف کلیکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد، صادیہ منیب کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپیلز لاہور، عبدالوحید مروت ممبر ٹیکنیکل کسٹمز اپیلیٹ ٹربیونل بینچ ون اسلام آباد، سید فواد علی شاہ چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، ثناء اللہ ابڑو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف پی سی اے ساؤتھ کراچی، نعیمہ بتول ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ساؤتھ کسٹمز کراچی، محمد سلیم میمن کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن کوئٹہ، محمد عامر تہہیم ڈائریکٹر اسٹریٹجک ٹیرف اینڈ ریونیو انالیسس ونگ ایف بی آر اسلام آباد، یوسف حیدر اورکزئی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سی بی سی ایم اسلام آباد، منیب سرور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف این این ڈی اے لاہور، طیّبہ کیانی کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز پی ایم بی کیو کراچی، محمد نیر شفیق کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزل ایسٹ کراچی، محمد سعید وٹو کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ لاہور، سائرہ آغا کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز سمبڑیال سیالکوٹ، عائشہ نیاز چیف ایم ایچ آر کسٹمز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد اور محمد عرفان وحید کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس اسلام آباد شامل ہیں۔ مزید برآں، ایف بی آر نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تازہ میڈیکل فٹنس رپورٹ بھی فی الفور ایف بی آر کو ارسال کریں تاکہ ان کی نامزدگی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حتمی طور پر بھجوائی جا سکے، جبکہ اس مراسلے کی نقول سول سرجن اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے دفاتر کو بھی ارسال کی گئی ہیں تاکہ میڈیکل رپورٹس کے عمل کو بروقت مکمل کیا جا سکے ۔
اہم خبریں سے مزید