• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 42 افسران کا ایف آئی اے میں تبادلہ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پنجاب پولیس سے 42اہم انسپکٹرز کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ان افسران22کو پنجاب پولیس کے اہم شعبے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے ایف آئی اے بھیجا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس کے 42انسپکٹرز کا ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کی سفارش پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ ان تمام افسران کو فوری طور پر پنجاب پولیس سے ریلیو ہو کر ایف ائی اے ہیڈ کوارٹر اسلام اباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان افسران کو ملک بھر کے مختلف ایف ائی اے اسٹیشنز میں تعینات کیا جائے گا۔ دوسری طرف حالیہ اتنی بڑی تعداد میں انسپیکٹرز کے ایف ائی اے میں تبادلوں پر ایف ائی اے میں پہلے سے موجود انسپیکٹر، سب انسپیکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں کے افسران میں مایوسی دیکھی گئی ہے۔ ایسے افسران نے شکایت کی ہے کہ سالوں سے انہیں ترقیاں نہیں دی گئیں اور اور باہر سے بڑی تعداد میں افسران کے تبادلوں سے ادارے کے مستقل عملے میں بے دلی پائی جاتی ہے۔ موقف جاننے کے لیے ترجمان ایف ائی اے کو سوالات بھیجے گئے مگر انہوں نے آخری وقت تک جواب نہیں دیا۔
اہم خبریں سے مزید