اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج برو ز جمعرات طلب کرلیا۔ذرائع کے مطا بق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورت حال بالخصوص پاک افغان کشیدگی کاجائزہ لیاجائے گا۔ افغان طالبان ،فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی کامعاملہ زیر غورآئےگا۔ وزیراعظم اپنےمصر کے دورہ سے کابینہ ارکان کوآگاہ کریں گے۔غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔