اسلام آباد (رانا غلام قادر)سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کو شرائط کی عدم تکمیل اور کمرشل اسکیموں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹر ہا ؤسنگ سوسائٹیز اعجاز احمد شیخ کی جانب سے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر انجنئرمحمد سلیم کے نام نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کمرشلائزیشن چارجز فی مربع گز 7500 روپے کے حساب سے مجموعی طور پر ایک ارب 84کروڑ 22لاکھ روپے جمع کرائیںجو متعدد یاد دہانیوں اور نوٹسز کے باوجود ابھی تک جمع نہیں کرائے گئے۔