پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیرون ملک سفرپرپابندی عائد کرنے کے خلاف دائررٹ پر وفاق اور وزارت داخلہ سے 14دن میں جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی علی امین گنڈاپور کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے اس معاملے میں 14دن میں رپورٹ طلب کرلی۔