اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ملک میں لائی جانے والی اسمگل شدہ گاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے باقاعدہ اعداد و شمار موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،کسٹمز ضبط شدہ گاڑیوں کااندراج یار یگولرائزیشن نہیں کرتا، ایسی گاڑیاں عوام کو نیلامی کیلئے پیش کی جاتی ہیں، پانچ برسوں میں 14781 گاڑیاں بحق سرکار ضبط کی گئیں ،وزارت خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک میں لائی جانے والی اسمگل شدہ گاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی باقاعدہ اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔