• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 فیصد پاکستانی پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کی حمایت

کراچی (جنگ نیوز)90فیصد پاکستانی پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کی حمایت، 79فیصد کا پاک فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد،76فیصد نے بھروسہ بڑھنے کا کہا، پاکستانیوں نے معاہدے سے سعودی حمایت ملنے ، عالمی سطح پر ساکھ بڑھنے کا بتایا۔پاک سعودی دفاعی معاہدےکو پاکستانیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور وہ اسے ملک کےلیے اعزاز قرار دیتے ہیں،اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں 14 سو سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا،پاک سعودی دفاعی معاہدے پر رائےکے سوال پر 90 فیصد پاکستانیوں نے معاہدے کی مکمل حمایت کی اور اس پر خوشی کااظہار کیا، صرف 5فیصد نے مخالفت کی جبکہ 5فیصد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا،سروے میں 79 فیصد پاکستانیوں نے نہ صرف سعودی عرب کے دفاع کےلیے پاک فوج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، بلکہ 84فیصد نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستا ن کی مستقبل میں کسی بھی فوجی کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،2فیصد نے اس کی مخالفت کی جبکہ 14فیصد نےاس پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا،اس سوال پر کہ دفاعی معاہدے سے پاکستا ن کو کیافائدہ ہوگا ؟29فیصد نے پاکستان پر حملے کی صورت میں سعودی عرب کی حمایت ملنےکا بتایا ،23 فیصد نے عالمی سطح پر ساکھ میں اضافے،جبکہ 23فیصد نے سرمایہ کاری سمیت دیگر معاشی فوائد ملنے کا امکان ظاہر کیا،22فیصد نے روزگار کے نئے مواقعے جبکہ 6فیصد نے فوجی مشقوں ، تربیت اورجدید ٹیکنالوجی کےتبادلے سے پاکستان کو فائدہ پہنچنے کا کہا ۔سروے میں 76فیصد پاکستانیوں نے معاہدے کے بعد پاک فوج پر بھروسہ بڑھنے کا کہا،،جبکہ 9فیصد نے کہا کہ مسلح افواج پر ان کے اعتماد میں کوئی فرق نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید