کراچی (نیوز ڈیسک) انڈین نژاد امریکی ماہرِ خارجہ امور ایشلی جے ٹیلِس گرفتار، خفیہ امریکی دستاویزات غیر قانونی گھر میں رکھنے اور چینی حکام سے رابطوں کا الزام، ایف بی آئی نے ویرجینیا میں تلاشی کے دوران ٹاپ سیکرٹ دستاویزات برآمد کر لیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈین نژاد امریکی ماہرِ خارجہ امور ایشلی جے ٹیلِس کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ ملکی دفاعی دستاویزات کو غیر قانونی طور پر اپنے گھر پر ذخیرہ کیا۔
خبر کے مطابق ایف بی آئی نے ویرجینیا میں ان کے گھر کی تلاشی کے دوران 1ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل راز داری کی دستاویزات برآمد کیں، جن پر ’SECRET‘ اور ’TOP SECRET‘ کی مہر لگی ہوئی تھی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق ٹیلِس نے دفاع اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی عمارات میں داخل ہو کر کچھ خفیہ مواد پرنٹ کیا اور انہیں بریف کیس یا دیگر کنٹینرز میں نکال کر باہر لے جاتا رہا۔