دوسری شادی کی حمایت کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے ساتھی اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر لب کشائی کردی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے زیر گردش اداکار فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی سے متعلق افواہوں پر بھی بات کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے انڈسٹری میں فہد مصطفیٰ کے بارے میں کبھی کوئی غلط بات نہیں سنی، وہ خواتین ساتھیوں کے ساتھ ہمیشہ بہت احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔
انہوں نے معنی خیز مسکراہٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ فہد نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں، اگر انہوں نے کی ہے تو ان کی پہلی اہلیہ ایک عظیم خاتون ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ کہنے سے انکار کر دیا کہ فہد مصطفیٰ نے دوسری شادی نہیں کی۔
واضح رہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈیٹ پر چند ماہ پرانی پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر حنا امان نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے جسے انہوں نے خفیہ رکھا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے کے باوجود فہد مصطفیٰ نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔