• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشا الٹنے سے ڈرائیور، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد معمولی زخمی ہو گئے،ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 18 میں رکشا الٹنے سے ڈرائیور 24 سالہ عثمان جا ں بحق ہو گیا،ملیر کینٹ تھانے کی حدود عسکری 5 کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 52 سالہ روبی وارث زوجہ وزارت مسیح جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی ، متوفیہ کا شوہر بھی معمولی زخمی ہوا ہے،منگھوپیر اجتماع گاہ روڈ گیٹ نمبر 19کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ،حادثے میں کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ،مومن آباد تھانے کی حدود فرنٹیئر موڑ پر تیز رفتار منی بس کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی،پولیس کے مطابق چند مسافروں کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید