• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا حکمرانوں کی نا اہلی، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام لاقانونیت و بد امنی، بجلی وپانی کے بحران، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں او ر انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں، 22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا حکمرانوں کی نا اہلی اور کراچی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے،  ریڈ لائن منصوبے کے اطراف  کاروباری افراد کو معاوضہ،ملحقہ سڑکوں کی استر کاری کی  جائے،انہوں نے کہا کہ  کے الیکٹرک کی 50 ارب روپے کی بوگس بلنگ شہریوں پر ظلم ہے،واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام بلدیاتی ادارے شہریوں کے لیے عذاب بن چکے ہیں،  جماعت اسلامی اہلِ کراچی کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے،  حب کینال کے قیام کے باوجود ڈسٹرکٹ ویسٹ، کیماڑی، کورنگی، سائٹ اور نارتھ کراچی سمیت بیشتر علاقوں میں پانی کا بحران برقرار ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید