کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغان بستی میں افغان مہاجرین کے خالی مکانات پر قبضہ ختم کرنے اور خالی مکانات مسمار کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود افغان مہاجرین کیمپ میں بدھ کو شروع ہونے والا آپریشن جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہا،آپریشن ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ،انسداد تجاویزات،پولیس، رینجرز اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا گیا۔آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد مزید خالی مکانات کو مسمار کیا گیا ۔حکام کے مطابق آپریشن کے دوسرے روز کسی بڑی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، 200کے قریب غیر قانونی اسٹرکچر کو مسمار کیا گیا۔