• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر لائن کی مرمت، پانی کی فراہمی شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں چار دن کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے متاثرہ رائزنگ مین لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا ،انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی کی فراہمی میں تعطل کے باعث ہونے والی تکالیف پر معذرت خواہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید