کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے نورخان گوٹھ میں واقع نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 22 سالہ مجاہد ولد رجب علی جاں بحق ہو گیا ، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی کے لواحقین کا دعویٰ ہے کہ اس کی موت ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے کے باعث ہوئی ہے۔