• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسنگ کیڈر کے 9افسران کی گریڈ 19میں ترقی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر محکمہ صحت کے نرسنگ کیڈر کے 9افسران ڈپٹی ڈائریکٹرز نرسنگ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، سینئر سپیشلسٹ نرس، سینئر ہیڈ نرس، نرس منیجر، ڈپٹی کوالٹی کنٹرول نرس، سینئر کلینکل نرسنگ انسٹرکٹر، نرسنگ ٹیوٹر، وائس پرنسپل اور پرنسپل کو گریڈ 18سے گریڈ 19میں ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدوں پر مستقل اور ایکٹنگ چارج بنیادوں پر ترقی دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق مستقل بنیادوں پر ترقی پانےوالوں میں صابرہ سلطانہ، شرافت اور شمعون فرحان بھٹی جبکہ ایکٹنگ چارج بنیادوں پر ترقی پانے والیوں میں سعیدہ کوثر، سبین اختر، عفت عائشہ، روبینہ خانم، توحید بیگم اور کیرولین انورشامل ہیں۔
پشاور سے مزید