• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی رہنماؤں کی گورنر ہاؤس پشاورآمد،مختلف امورپرتبادلہ خیال

پشاور (جنگ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن اِن چیف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی نے گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا، جہاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران گورنر خیبرپختونخوا اور امجد علی خان نیازی کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال، موجودہ سیاسی منظرنامے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے سیاسی سطح پر مشاورت کے تسلسل اور جمہوری اقدار کے فروغ پر زور دیا۔اس موقع پر صوبائی اسپیکر بابر سلیم سواتی، ایم پی اے زرک خان، غلام بلال جاوید (صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر) اور نیشنل فٹبالر شاہد شنواری بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید