• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن خوراک کا عالمی دن

پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے تعاؤن سے ایف اے او کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی یوم خوراک "Hand in Hand for Better Food and a Better Future" کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت تھے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر جہان بخت نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ اس یوم کا بنیادی مقصد کلائمیٹ چینج کی وجہ سے خوراک پر پڑنے والے اثرات کو کم کرکے آبادی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، خوراک میں حائل رکاوٹیں دور کرنے ہونگے، زرعی زمینوں پر تعمیراتی کاموں اور سیلاب وغیرہ سے پیداوار متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر تعلیم یافتہ فرد کی ذمداری بنتی ہے کہ عوام خاص کر زمینداروں میں آگاہی پیدا کریں، ایف اے او پشاور خیبرپختونخوا کی ہیڈ مس کییال اکمتبیک نے دیہی ترقی اور غذائی تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پشاور سے مزید