• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارڈر بندش، پشاور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو فروخت، افغانستان میں بھی اشیاء کی قلت

پشاور (اے پی پی) افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400روپے فی کلو تک جا پہنچے، جبکہ دوسری طرف افغانستان میں مختلف اشیا ءکی قلت پیدا ہو گئی ہے، افغان کرنسی کا بھی زوال شروع ہو گیا ہے۔گزشتہ روز افغان کرنسی کی قیمت مزید ایک روپے گرگئی ہے، کشیدہ صورتحال کے باعث بارڈر کی بندش سے افغانستان کو مختلف اشیا کی سپلائی گزشتہ بند ہے جس کے باعث افغانستان میں مختلف اشیا کی قلت ہو گئی ہے جبکہ افغانستان سے آنے والے ٹماٹر کی بندش کے باعث پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ایرانی ٹماٹر کی بندش سے بھی افغانی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت400روپے تک پہنچ گئی ہے ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے باعث گھریلو خواتین نے دہی سمیت مختلف اشیا استعمال کرنا شروع کر دی ہیں۔
پشاور سے مزید