• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں غیرقانونی و غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن

پشاور (جنگ نیوز)ڈائریکٹر جنرل لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایت پر ویسٹ زون، کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی حدود میں واقع غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات، غیر منظور شدہ دفاتر اور غیر قانونی طور پر قائم شدہ ڈھانچوں کو سیل اور ڈیمالش کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت کو قانونی طریقے سے روکا گیا اور عملہ نے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے فرائض انجام دیے۔یہ آپریشن چیف پلاننگ کنٹرولنگ آفیسر ویسٹ زون کی زیرِ نگرانی اور پلاننگ کنٹرولنگ انسپکٹرز کی ٹیموں کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔اس کارروائی کا بنیادی مقصد غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں، بے ضابطہ تعمیرات اور غیر منظور شدہ منصوبوں کے پھیلا کو روکنا اور شہری ترقی کو منظم اور قانونی دائرے میں لانا ہے۔مزید برآں، عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی یا تعمیراتی منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ اتھارٹی سے اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید