• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مردان میں ڈینگی سے ایک اور موت کی تصدیق کردی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مردان میں ڈینگی سے ایک اور موت کی تصدیق کردی ہے جس سے صوبے میں ڈینگی سے اموات دو ہوگئیں۔ ڈینگی سے پہلی موت پچھلے ہفتے رپورٹ ہوئی تھی۔ محکمہ صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں صوبے سے 111 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 26 کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 46 ہوگئی، اس وقت صوبے میں فعال کیسز 243 ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال تین ہزار 362 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 1398 کو علاج کے لئے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا مجموعی طور تین ہزار 117 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چارسدہ سے ایک ہزار چار، ہری پور سے 286، پشاور سے 257، مانسہرہ سے 293، مردان سے 253، صوابی سے 122، کوہاٹ سے 120، ایبٹ آباد سے 114، ہنگو سے 79، مالاکنڈ سے 64، نوشہرہ اور بونیر سے 76، 76، باجوڑ سے 64، ڈی آئی خان سے 55، دیر پایاں سے 65، لکی مروت سے 39، بٹگرام سے 45، بنوں سے 29، سوات سے 20، چترال پایاں سے 15، ٹانک سے 9، کرک سے 11، مہمند سے 7، دیر بالا سے 6، جنوبی وزیرستان سے تین، اپر کرم سے ایک، چترال بالا اور کوہستان پایاں سے دو دو کیسز سامنے آئے ہیں۔
پشاور سے مزید