پشاور (جنگ نیوز) یو این ویمن نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) اور پشاور یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کے اشتراک سے ورلڈ فوڈ ڈے اور دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کا عنوان تھا:"ویمن شیپنگ ایگریکلچر ان کے پی کسانوں کو بااختیار بنانا، کمیونٹیز کو خوشحال بنانا، مستقبل کو بدلنا"۔یہ تقریب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایگریکلچر ریسرچ، پشاور میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد خواتین کسانوں کے کردار کو اجاگر کرنا اور پائیدار زراعت، خوراک کے تحفظ اور صنفی مساوات کو فروغ دینا تھا۔ افتتاحی خطاب میں خیبر پختونخوا کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمز نے حکومت کے شمولیتی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت جامع ترقی کی حامی ہے”یو این ویمن خیبر پختونخوا کی سربراہ زینب قیصر خان نے زرعی شعبے میں خواتین کے برابری کے کردار کو فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی خواتین کسانوں کی ہمت اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔اختتامی خطاب میں سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا ڈاکٹر عنبر علی خان نے خواتین کی تربیت، قرضوں اور مارکیٹ تک رسائی کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔