• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب پشاور و محکمہ صحت کا مشترکہ فری میڈیکل کیمپ اور پولیو مہم

پشاور(جنگ نیوز)روٹری کلب پشاور ساؤتھ نے محکمہ صحت کے تعاون سے سفید ڈیری گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کرنا اور پولیو ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کا افتتاح سی ڈی جی عبدالرؤف روحیلہ اور روٹری کلب پشاور ساؤتھ کے صدر سریر احمد ملک نے کیا، جنہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔منتظمین کے مطابق، کیمپ میں 650سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں علاج و ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈینگی اور چکن گونیا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔ صدر سریر احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ روٹری کلب عوامی صحت کے منصوبوں کی حمایت اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔یہ تقریب اس بات کا ثبوت تھی کہ عوامی شراکت داری صحت کی سہولیات کے فروغ اور بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
پشاور سے مزید