• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری شخص نےمجھ سے شادی کی اب جان کا دشمن بن گیا، خاتون کا دعویٰ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان کے علاقہ بند بوسن موضع صدر پور کی رہائشی سمیرا اسلم نے بیٹے راحیل کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کاروباری شخصیت نے اپنے آپ کو غیر شادی شدہ ظاہر کر کے مجھ سے شادی کی ،جس سے میرا بیٹا راحیل پیدا ہوا ،مگرا اس نے راحیل کو اپنا بیٹا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ اور اس کے دوسرے بیٹے میری اور میرے بیٹے کی جان کے دشمن بن گئے ہیں ، انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساو تھ پنجاب، آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے بیٹے کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔
ملتان سے مزید