ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈولفن سکواڈ ٹیم نے قادرپوررارں کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا،تلاشی کے دوران مشکوک شخص کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمدہوا، ملزم کو گرفتار کر کے قادرپورراں پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔