• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم تعمیر پر جرمانہ عائد کرنے پر ایم ڈی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رانا غلام مرتضیٰ نے محکمہ ایم ڈی اے کی جانب سے عدم تعمیر پر ہر ماہ فی مرلہ دس ہزار جرمانہ لگائے جانے پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح ٹاؤن جو کہ ایم ڈی اے کی کالونی ہے اس کالونی میں جن لوگوں کے پلاٹ ہیں ان کو گھر بنانے کے لیے مجبور کیا جارہاہے اور نہ بنانے پر ہر ماہ دس ہزار فی مرلہ جرمانہ عائد کرنا خلاف قانون ہے،ڈی جی ایم ڈی ے کو کئی بار تحریری طور پر جرمانے کو ختم کرنے کے لیے درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہائی کورٹ کے دروازے پر دستک دینا پڑی، ایم ڈی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں محمد ارشد، محمد رمضان ڈاہا، سجاد سندھو، رانا جبار، چوہدری محمد اشرف، محمد عاشق رامے، لعل حسین بشارت علی ودیگر نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید