• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای وی کی مقامی صنعت مراعات، طویل مدتی فنانسنگ سے کامیاب ہوسکتی ہے،ماہرین

ملتان(سٹاف رپورٹر) کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے زیر اہتمام تیسری الیکٹرک وہیکلز کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں صنعت، بینکاری، حکومت اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم سٹیک ہولڈرز کی شرکت، کانفرنس کے شرکا نےاس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں برقی گاڑیوں کی جانب منتقلی صرف اس وقت کامیاب ہو سکتی ہے جب پالیسی ساز اس صنعت کو مراعات فراہم کریں، بینک طویل المدتی فنانسنگ مہیا کریں، صنعت کار جدت لائیں اور سول سوسائٹی عوامی سطح پر شعور اجاگر کرے، اس موقع پر سی اے سیکے ڈائریکٹر یاسر حسین نے کہا کہ اب حکومت نے ای وی منتقلی کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا ہے، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت تمام پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مرحلہ وار ختم کر دی جائیں گیجس سے آلودگی میں کمی واقع ہوگی، بینک آف پنجاب کے ہیڈ آف پروجیکٹ فنانس اینڈ ایکویٹی ایڈوائزری نعیم جاوید نے بتایا کہ آئندہ سال دنیا بھر میں برقی گاڑیوں کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے،پاکستان کی نئی ای وی پالیسی میں نمایاں ٹیکس مراعات شامل ہیں، طویل مدتی اور کم لاگت فنانسنگ ہی ای وی کو عوام کی پہنچ میں لا سکتی ہے۔
ملتان سے مزید