ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیم نے چوک کمہاراں والا پیراں غائب روڈ پر ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا، 30 کلو ملاوٹی دیسی گھی اور کریم تلف کردی، ڈیری یونٹ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے ایک شخص گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے پیراں غائب روڈ پر ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو چیک کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران ڈیری مصنوعات میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ خوراک میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کم ہونے پر تلف کردیا گیا۔دیسی گھی اور دیگر پروڈکٹس میں ملاوٹ کرنے پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج جبکہ ایک شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری خوراک موقع پر تلف کرکے پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا۔