• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے مینٹی نینس پروگرام شروع کردیاگیا، سی ای او میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے مینٹی نینس پروگرام شروع کردیاگیاہے تا کہ آئندہ موسم گرما میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے،جلنے اور خراب ہونے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز میپکو ورکشاپس میں مرمت کرنے کے لئے بھجوائے جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکوبہاولپور سرکل کے دورے کے موقع پر آپریشنل افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے تمام ڈویژنوں کے ایگزیکٹیو انجینئرزکو لائن لاسز اور ریکوری کے ٹارگٹس حاصل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اورمقرر کردہ اہداف کا حصول کیاجائے،ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف آئندہ ماہ سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید