ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگیے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نامعلوم افراد کاشف کے گھر سے 120 تولہ سونا ایک لاکھ روپے اور 30 ہزار ریال چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ سے منیب احمد کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے ثقلین جبکہ صدر جلالپور کے علاقہ سے غلام اکبر کی تین بکریاں چوری ہوگئیں تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ سے رمضان کی دو موٹریں و سامان چوری ہوگیا تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ صابر علی کے مویشی چوری ہوگیے تھانہ گلگشت کے علاقہ سے عبداللہ اور زیشان کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئی ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ مسلح افراد نے بہاول سے نقدی و موبائل فون چھین لیا ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ ریحان کا موبائل فون جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ ظفر کا موبائل فون چھین لیا گیا تھانہ الپہ کے علاقہ سہیل کے دو دنبے چوری ہوگئے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ حبیب اللہ کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ علی سے نقدی چھین لی گئی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ یسین کے گھر سے موٹر سائکل چوری ہوگئی تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ خالد علی کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ مسلح افراد نے جنید سے نقدی چھین لی تھانہ کینٹ کے علاقہ خالد اور عاصمہ سے موبائل فون چھین لئے گئے جبکہ ابرار کی گاڑی سے الیکٹرانکس کا سامان چوری کرلیا گیا تھانہ چہلیک کے علاقہ سے جمشید کا موبائل فون چھین لیا گیا تھانہ قطب پور کے علاقہ بلاول سے مسلح افراد نے موبائل و نقدی چھین لی اسی تھانے کی حدود سے روف کے گھر سے زیوارات و نقدی چوری کرلی گئی تھانہ شاہ شمس کے علاقہ مدنی کا بیل چوری ہوگیا اسی تھانے کی حدود سے تحسین کے گھر سے دو تولہ سونا چوری کرلیاگیا۔