• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ’’جاب فیئر 2025ء‘‘کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں "جاب فیئر 2025" کا انعقاد ، جاب فیئر کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، میان بختاور تنویر شیخ، صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان نے مشترکہ طور پر کیا۔اپنے استقبالیہ خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے منتظمین اور شراکت دار اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے اور نوجوانوں میں روزگار کے مواقع و کاروباری سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔میان بختاور تنویر شیخ نے موجاز فاؤنڈیشن اور زرعی یونیورسٹی ملتان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب نے تعلیم اور روزگار کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈائریکٹر اورک نے طلبہ کو کاروبار اور ابھرتے ہوئے معاشی شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔ڈاکٹر محمد اشتیاق فوکل پرسن سی ڈی سی / پلیسمنٹ بیورو، نے جاب فیئرکے انعقاد کو نوجوانوں کے با اختیار بنانے اور پیشہ ورانہ ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
ملتان سے مزید