• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرکی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے منتقل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے سموگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں اینٹوں کے بھٹوں پر زِگ زَیگ ٹیکنالوجی کے نفاذ اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر بھٹوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سموگ کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات میں مزید تیزی لائیں اور ایسے تمام بھٹے جو زِگ زَیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں ہوئے، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ملتان سے مزید