ملتان(سٹاف رپورٹر) سول سوسائٹی فورم ملتان کے زیراہتمام سابق سینئر انسپکٹر محکمہ ایکسائز پنجاب اور چیئرمین فورم ایم احسان خان سدوزئی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد ہوئی، تقریب کے مہمانان خصوصی رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور سابق وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری تھے،مقررین نے احسان خان سدوزئی کی سرکاری خدمات، فرض شناسی، ایمانداری اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ و سماجی زندگی میں ہمیشہ خدمت خلق کو ترجیح دی، احسان خان سدوزئی نے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، تقریب کے اختتام پر سول سوسائٹی فورم کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ اور اجرک پیش کی گئی۔