• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی پر درجنوں دکاندار گرفتار ، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی اور منافع خوری کے خلاف کارروائیاں،اس دوران درجنوں دکانداروں کو گراں فروشی پر گرفتار کیا گیا جبکہ مقدمات بھی درج کیے گئے۔ متعدد کانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ جن دکانداروں نے نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں نہیں کیے تھے، ان کے خلاف بھی فوری کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش خصوصاً ٹماٹر، پیاز، آلو اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نیلامی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ نرخوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
ملتان سے مزید